جاوید چودھری کا شرمناک اردو کالم

Apr 3rd, 2012 | By | Category: Daily Express, Express News, Urdu Media, اردو

جاوید چودھری اردو اور پاکستانی میڈیا کی ایک بلاشبہ مشہور ہستی ھیں۔ ایکسپرس نیوز کے پروگرام کل تک کے اینکر ھونے کے ساتھ ساتھ وہ زیرو پوائنٹ نامی کالم ایکسپریس کے ہی اردو اخبار میں بھی لکھتے ھیں۔ اس بات میں کوئی شک نھیں کہ چاھے لوگ انھیں زاتی طور پر پسند کریں یا نا کریں لیکن اردو اخبارات میں جاوید صاحب کی ریڈرشپ یعنی پڑھت کافی زیادہ ھے۔

یکم اپریل کو ان ہی جاوید چودھری صاحب کا ایک ایسا کالم چھپا جسے پڑھ کے کسی بھی عزتمند انسان کو سخت غصہ اور شرم آ جائے۔ وہ کالم یہاں ملاحظہ کیجئیے۔

حالانکہ بظاہر تو جاوید صاحب کالم میں تیزاب پھینکنے والے آدمی کی جھوٹے منہ مزمت کرتے پائے جاتے ھیں لیکن پورا کالم پڑھنے کے بعد معلوم ھوتا ھے کہ کہانی کچھ اور ہی ھے۔ کالم پڑھنے کے بعد اس بات کا اندازہ ھوتا ھے کہ جاوید صاحب پنجابی جملہ منگدی پئی ھے کے مترادف اپنے قارین کو سبق دینا چاھتے ھیں۔ ان کی بظاھر مزمت اس بات کو عیاں کرتی ھے کہ شاید عورتیں اپنے اوپر خود ھی یہ مصیبت لے کر آتی ھیں مردوں کی نافرمانی کر کے۔

جاوید صاحب کے کالم کا محور تیزاب پھکوانے والے آدمی ھے اور قارین کو پڑھتے ھوئے یوں محسوس ھوتا ھے جیسے وہ لاچار اور بے بس تھا جبکہ وہ عورت جس کے اوپر تیزاب پھینکا گیا صرف کالم میں اپنے زخموں کی تفصیل کے بنا پر سامنے آتی ھے۔

اس بات میں کوئی شک نھیں کہ معاشرے میں جو نفسیات اور خیالات پائے جاتے ھیں ان کا اظہار ھمارےحالات حاضرہ ٹاک شوز کے اینکرپرسنز میں ھوتا ھے۔ سوال یہ پیدا ھوتا ھے کہ کیا کالم نگار اور مشہور ٹی وی شخصیات اس طرح کے روئیے سے بغیر عدالتی مداخلت کےکسی بھی مرد کے نظریے سے اصاف حاصل کرنے کو فروغ دے سکتے ھیں۔ جاوید چودھری کا یہ کالم درندہ صفتگی کو پھلنے پھولنے کا پلیٹ فارم فراہم کرتا دکھائی دیتا ھے۔ ان کے اس طرح کے کالم مردوں کو عورتوں پر ظلم کرنے کی کھلی چھوٹ دینے کی اجازت دیتے دکھائی جاتے ھیں۔ اس طرح کے کالم نا صرف خطرناک ھیں بلکہ ایکسپریس اردو کی سب سٹینڈرڈ رپورٹنگ کو کھل کر سامنے لاتے ھیں۔

Tags: , , ,

4 comments
Leave a comment »

  1. You are wrong Ch sb has tried to depict the real picture of our country. Our so-called civilized society always tried to declare a woman innocent and a man a cruel. He never show us the real picture. If in our society man is wrong then women also play a role to force him to commit a crime. Today we always read or listen that a woman killed her husband with the help of his boy-friend. How will u justify? Dear don’t blame Ch sb, but try to understand the real story of our society. Thanks

  2. Me Sirf ye poochna chata hoon ke agar ye scene aap ke sath huwa hota to aap kia karte.
    plz reply

    plz reply

    plz reply

    plz reply

    plz reply

    plz reply

    plz reply

    plz reply

  3. PLZ BE +VE AGR ORAT OR MARD ISLAMIC LAW K MUTABIQ AML KAREN TO IS QISM KI SORT E HAL HE NA PAIDA HO Q K ISLAM ORAT KO APNE DEVAR SE PARDE (HIJAB) KA HUKM DETA HAY PLZ THINK POSITIVE ALL TEH READERS.

  4. kia tanqeed nigar society main khuli bay hayai aor fahashi ki choot dena chahtay hain? ye log aisa mahol peda kartay hain ke logon ka charachter kharab ho aor phir reaction pr zulm zulm chillanay lagty hain. kia in kay haan zehni azziyat ka b koi concept hay ya nahin. jurm ko roknay kay liay us kay asbab ka khatma karna ho ga.

Leave Comment

?>