انگر یز و ں کے خلا ف کو ئی سا زش کیو ں نہیں کر تا؟

May 23rd, 2012 | By | Category: Uncategorized, Urdu Media, اردو

افضال خان اپنےسچ ڈاٹ ٹی وی کے کالم میں کچھ اہم سوالات اٹھاتے ھیں۔ پاکستان میڈیا واچ چونکہ سچائی پر مبنی سوالات کو فروغ دینے پر یقین رکھتا ھے اس لیے افضال خان کے آج کے اس کالم کی طرف نشان دہی کرنا ھماری ٹیم نے مناسب سمجھا۔

اپنے گھر کو بہتر بنانے کے بعد ھی ھم دوسروں کی کوتاہیوں اور سازشوں کے بارے میں بات چیت کرنے کا حق رکھتے ھیں۔ اپنے کالم میں افضال صاحب کہتے ھیں۔

یادرکھیں کہ قدرت کا سادہ فارمولا ہے کہ جسم کے کمزور حصے پر جرائم حملہ کرتے ہیں اور جہاں قوت مدافعت کم ہو اس جگہ پر بیماریاں اپنے گھربناتی ہیں ۔ایک شخص اگر اپنی صحت کا خیال نہ رکھے اور صرف صبح شام شورمچاتا ہے کہ بیماریاں مجھ پر حملہ کررہی ہیں تو اکیلا قصور وار تو خود ہے جو اپنی قوت مدافعت کو بہتر نہیں کرتا،اپنی پرفارمنس پر توجہ دینے سے معاملات ٹھیک ہوتے ہیں ۔صرف جلسوں میں گلاپھاڑکے”سازش ہورہی ہے “ کاراگ الاپنے سے کچھ نہیں ہوگا۔

افضال خان صاحب کا پورا کالم آپ یہاں سچ ڈاٹ ٹی وی کی ویب سائٹ سے یا پھر نیچے۔ملاحظہ کر سکتے ھیں۔

Tags: , , , ,

Leave Comment

?>