ترجمے میں گم طلعت – (Talat Lost in Translation)

Jul 6th, 2012 | By | Category: Uncategorized, Urdu Media, اردو

طلعت حسین صاحب کےساچ ٹی وی کالم کو پڑھنے کے بعد چند اہم پوائنٹ ایسے ھیں جو پاکستان میڈیا واچ نے اٹھانا لازمی سمجھے۔ لیکن اس سے پہلے پاکستان میڈیا واچ طلعت صاحب سے سوری کہنا چاھے گا کیونکہ ھمیں ان سے اختلاف رائے ھے ۔اور اگر ھم جزباتی ھو کر کچھ الٹا سیدھا لکھ دیں جس سے انکی شان میں گستاخی ھوجائے تو اس کے لئیے بھی سوری ۔

اب جبکہ سوری کا استعمال  دونوں طریقوں سے ھو چکا ھے سب سے اول ھم قارین کی توجہ سیکریٹری کلنٹن کے بیان کی جانب لے کر جانا چاھیں گے جس میں انھوں نے معافی مانگی ھے۔ نیچے ملاحظہ کیجئے۔

اب آئیے  طلعت صاحب کے ترجمے پر غور کریں۔ لفظ سوری کا مطلب صرف افسوس نھیں ھوتا۔ آئ ایم سوری دنیا بھر میں معافی مانگتے وقت لوگ استعمال کرتے ھیں۔ سوری لفظ افسوس ظاھر کرنے کے علاوہ معزرت کے لئیے اور معافی مانگنے کے لیئے بھی استعمال ھوتا ھے۔

 اھم نقطہ جو پاکستان میڈیا واچ کی ٹیم اٹھانا چاھتی ھے وہ یہ ھے کہ کسی بھی زبان سے حرف با حرف ترجمہ کرنے سے الفاظ کے معنی تبدیل ھونے کا خدشہ رہتا ھےطلعت حسین اس بات سے بخوبی واقف ھیں۔ وہ اگر چاہتے تو لفظ سوری کو افسوس یا معزرت بھی قرار دے سکتے تھے لیکن اگر وہ اس لفظ کا ترجمہ کرتے وقت معزرت قرار دے دیتے تو یہ بیان ایک معافی لگتی اور ان کا مزاحیہ کالم اتنا دلچسپ نا رہتا۔

اسی نقطے کو مدنظر رکھتے ھوئے قارین کو یاد ھو گا کہ پچھلے نومبر امریکی حکام نے سلالہ واقعے پر ریگریٹ یعنی افسوس کیا تھا جسے ناکافی قرار دیا گیا تھا۔ نیچے دی گئی کلپ ملاحظہ کیجئیے۔

سوال اب یہ پیدا ھوتا ھے کہ سیکریٹری کلنٹن اتنے مہینوں بعد اور متعدد میٹگز اور ملاقت ہونے کے باوجود بھی انھی الفاظ کا استعمال کیوں کریں گی۔ اس طرح کے ترجمے کو جو کہ اپنے مقصد کو عیاں کرنے کی خاطر الفاظ کے ساتھ کھیل کر کے بنایا گیا ھو ایک شرمناک بات ھے اور  ان عوام کے ساتھ سخت دھوکہ ھے جنھیں انگریزی زبان نہیں آتی یا انگریزی زبان پر عبور حاصل نھیں ھے۔

سچ بات دراصل یہ ھے کے دنیا بھر میں لوگ آئی ایم سوری کہتے ھیں اور دنیا بھر میں اس آئی ایم سوری کو معافی مانگنا یا معزرت کرنا سمجھا جاتا ھے۔ طلعت حسین صاحب کا ترجمہ بے شک غلط نا بھی ھو لیکن کانٹیکسٹ یعنی موضوع کے سیاق و سباق پر صحیح بیٹھتا نھیں ھے۔ ھم امید کرتے ھیں کہ طلعت صاحب جیسے سینیر جرنلسٹ اس بات کو اپنے اگلے ترجمہ کرتے وقت مدنظر رکھیں گے۔

Tags: , , , ,

Leave Comment

?>