⸮بار بار وہی لوگ

Jul 17th, 2012 | By | Category: ARY TV, Dunya, Geo TV, Urdu Media, اردو

پچھلے کچھ ہفتے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے کافی دلچسپ اور توجہ کے حامل رہے ھیں۔ پاکستان میڈیا واچ کی ٹیم اپنے قارین کی توجہ کچھ اہم معاملات کی جانب مبزول کروانا چاھے گی۔

سب سے پہلے ہم ڈاکٹر عامر لیاقت کا تذکرہ کریں گے ۔ ڈاگٹر صاحب کی مشہور یو ٹیوب کلپ سے ھم سب واقف ھیں۔ جو قارین واقف نہیں ان کے لئیے کلپ نیچے  ھے۔

یہاں پر یہ بات واضح کر دی جائے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت اس کلپ کو جعلی کہتے ھیں اور ان کے بقول اس کلپ کو جیو ٹی وی نے ماسٹر ڈب کیا ھے۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ ڈاکٹر صاحب پر نقلی ڈگریوں کا بھی الزام ھے۔ مبشر لقمان کے پروگرام کی جھلک ملحظہ کیجئے۔

حال ھی میں عامر لیاقت اب جیو ٹی وی میں آ گئے ھیں اور مزھبی پروگرام پھر سے شروع کریں گے۔

اب آئیے مبشر لقمان کی جانب ۔ ملک ریاز کے پروگرام سے کون واقف نہیں ۔ پاکستان میڈیا واچ ٹیم نے اس سانحے پر رپورٹ بھی کیا تھا۔ اب حال ھی میں یہ خبر مشہور ھو رہی ھے کہ مبشر لقمان اے آر وآئی پر پروگرام کریں گے۔ ان کے پروگرام کا ٹریلر نیچے ملاحظہ کیجئیے۔

اتفاق کی بات اب یہ دیکھیئے کہ مبشر لقمان جن کو کچھ عرصہ پہلے جرنلزم کی بنیادی اخلاقیات  کی خلاف ورزی کرے پر تنقید کا نشانا بنایا گیا انہی لقمان صاحب کے پروگرام کا ٹریلر ایک یو ٹیوب پر میسر ویڈیو کی نقل ھے۔ نیچے ملاحظہ کیجئیےاور پھر دونوں کلپ کی مشابہت پر غور کیجئیے۔

ایک اور خبر جو سامنے آئی ھے وہ ھے وینا ملک اور ان کا ھیرو ٹی وی پر رمضان سپیشل شو۔ اس شو کا ٹریلر نیچے ملاحظہ کیجئیے۔

 سوال اب یہ پیدا ھوتا ھے کہ کیا مزہبی نوعیت کے پروگرام کی اینکرنگ ھی نھیں بلکہ سییاسی معملات پر تبسرے کے لئیے بھی اور کچھ بھی ضروری ھوتا ھے⸮  کیا اینکرنگ کے لیئےان لوگوں کے علاوہ اور غیر جانبدار اور اچھے رپورٹر اور جرنلسٹ میسر نھیں ھیں اور کیا وینا ملک مزھبی عمور پر اتنا عبور رکھتی ھیں کہ وہ رمضان سپیشل شو کریں۔

⸮کیا عوام بار بار وہی لوگ چاہتی ھے

بار بار انہی لوگوں کو اوپر لانا جو کہ مزاق بن چکے ھیں میڈیا کی غیر ذمہ داری کو عیاں کرتا ھے۔ پاکستانی میڈیا میں اچھی اور قابل جرنلسٹ اور رپورٹر بھی موجود ھیں جنھیں اوپر آنے کا موقع دینا چاھئے ۔

Tags: , , ,

Leave Comment

?>