فوج اور میڈیا کی ساز باز

Oct 23rd, 2012 | By | Category: Urdu Media, Waqt TV, اردو

Apna Apna Gareban

پاکستان میڈیا واچ کی ٹیم اپنے قارین کی توجہ نیچے دی گئی ویڈیو کلپس جو کہ متی لله جان کے پروگرام  اپنا اپنا گریبان کی ھیں کی جانب مرکوز کرانا چاھے گی۔

Part 1: fb.me/PpQvhNwK

Part 2: fb.me/1j6v1mXLQ

Part 3: fb.me/2szGeGu3P

Part 4: fb.me/2cChh4x4e

اگر قارین غور کریں تو اس بات کا پتا چلتا ھے کہ برگیڈیر حامد سعید کے مباحثے کا دھیان حسب اختلاف کو فوج کی جانب سے پی پی پی کو الیکشنز میں کامیابی حاصل کرنے سے روکنے کے لیے ادائیگی پر مبزول ھے۔ پاکستان میڈیا واچ کی ٹیم اس موضوع کے ایک اور پہلو پر بھی روشنی ڈالنا چاھے گی جو ھے میڈیا کی ساز باز۔

ان ویڈیو کلپس میں برگیڈیر حامد سعید نے فوج اور میڈیا کی ساز باز  کو ملکی مفاد گردانا ھے۔ برگیڈیر صاحب اس حرکت کی بات کچھ اس طرح کرتے ھیں کہ گویا یہ سب محض حب۔الوطنی کا تقاضہ یا حصہ ھے۔ ایک اور اھم بات یہاں یہ بھی ھے کہ برگیڈیر صاحب کہتے ھیں کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ یہی حرکت دوبارہ بھی کریں گے۔

یہ بات ایک عام فہم بات ھے کہ ھماری پاک فوج پیسے دیتی ھے اور پھر میڈیا پر زور ڈالتی ھے کہ وہ آج کل کے ان معملات کو زیر غور لائے جن معملات کو فوج عوامی مفاد سمجھتی ھے۔ چاھے ذرائع کی ساز باز  براہ راست سیاسی پارٹیوں سے ھو اور چاھے یہ الیکشن پر اثر انداز ھو یا نا ھو جب بھی ایک قومی ادارہ عوامی رائے ھموار کرے گا تو اسے بلا جھجھک سیاسی مداخلت تصور کیا جائے گا۔

اسی بات کو مد نظر رکھتے ھوئے واضح رھے کہ سپریم کورٹ صاف صاف کہا ھے کہ فوج ملک کی سیاست میں مداخلت نہ کرے۔ نیچے دیا گیا کالم ملاحظہ کیجئے۔

Pakistan court rules army must stop interfering in politicsPakistan court rules army must stop interfering in politicsPakistan court rules army must stop interfering in politics

اگر ذرائع ابلاغ کو اصل معنی میں آزاد ھونا ھے تو اسے بغیر کسی قصم کی فوجی رشوت یا دھونس دھاندلی کے چلنا ھوگا۔ اور سب سے اھم آئین کی پاسداری کرتے ھوئے فوج کو اپنی سیاسی مداخلت ختم کرنی پڑے گی۔

Tags: ,

Leave Comment

?>